کامونکے ،5افراد نے چچا بھتیجوں کوبہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا
کامونکے (نمائندہ خصوصی نمائندہ پاکستان) کاروباری تنازعہ پر پانچ افراد نے چچا بھتیجوں کو زبردست تشدد کا نشانہ بناڈالا۔سبزی منڈی کے ملک محمد نوید اور نواحی گاو_¿ں منہیس کے ریاض میں کاروباری تنازعہ چل رہا ہے۔گذشتہ روز ملک محمد نوید اپنے بھائی کی آڑھت پر بھتیجوں عمیر علی اور زین علی کے ہمراہ موجود تھا کہ ریاض نے اپنے چار نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے حملہ آور ہوکر نوید اور ا_±سکے بھتیجوں کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔