قصور،ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق
قصور (بیورو رپورٹ)ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ پیدل جانے والا ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھہ شیخم کا رہائشی نوید ولد ارشد جٹ موٹر سائیکل پر حویلی پھاڑیاں والی کے قریب جار ہا تھا کہ کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار کر کچل دیا جس کے نتیجہ میں نوید موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ کوٹ بلاکا سنگھ کا رہائشی مبشر علی ولد محمد ندیم سکول جاتے ہوئے پیدل روڈ کراس کر رہا تھا کہ کوٹ بلاکا سنگھ کا رہائشی شہباز ولد شمشیر میو تیز رفتار موٹر سائیکل لے کر آرہا تھا جس نے ٹکر مار دی اور مبشر زخمی ہو گیا ۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔