پتوکی ، غلط انجکشن لگانے سے5سالہ بچہ جاں بحق

  پتوکی ، غلط انجکشن لگانے سے5سالہ بچہ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (بیورو رپورٹ)پتوکی میں غلط انجکشن لگانے سے پانچ سالہ بچہ موت کے منہ میں چلا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھیڑ وال کلاں کے رہائشی عابد حسین نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی کو بتایا کہ میری بیوی روبینہ بی بی میرے پانچ سالہ بیٹے عبدالحادی جس کو بخار تھا ، چیک اپ کیلئے ہلہ روڈ پتوکی گئی وہاں پر موجود فارمیسی کے مالک ارسلان نے میرے بیٹے کو چیک کیااور اسے ایک انجکشن لگا دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

مزید :

علاقائی -