انجلین ملک نے والدین کی انوکھی محبت کی داستان سنا دی
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ انجلین ملک نے اپنے والدین کی انوکھی محبت کی داستان سنا دی۔ والدین کی شادی کی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ میرے نانا جان کراچی کے ایک مشہور ڈاکٹر سے میری والدہ کی شادی کروانا چاہتے تھے ہوا کچھ یوں کہ جب وہ ڈاکٹر باہر ملک اپنی تعلیم مکمل کرنے گئے ہوئے تھے تو اس دوران میری والدہ کی ملاقات میرے والد سے ہوئی اور پھر جلد ہی دونوں نے شادی کرلی۔
ا_±نہوں نے مزید بتایا کہ وہ ڈاکٹر اب کراچی میں ہی ہوتے ہیں اور وہ ہماری جان پہچان کے ہیں اس لیے اتفاق سے ایسا ہوا کہ جب میری والدہ بیمار ہوتی تھیں تو میں اپنی والدہ کو علاج کے لیے ا_±نہی ڈاکٹر کے پاس لے کر جاتی تھی۔انجلین ملک نے بتایا کہ پھر جب میرے والد کو کینسر ہوا تو ا_±نہوں نے مجھے اپنے پاس بلاکر وصیت کی کہ جب میں مر جاﺅں تو اپنی امی کو اس ڈاکٹر کے پاس نہیں لے کر جانا تو مجھے ان کی یہ خواہش بہت مضحکہ خیز لگی۔ا_±نہوں نے بتایا کہ والد کے انتقال سے قبل والدہ کے موبائل سے ڈاکٹر کا نمبر بھی ڈیلیٹ کردیا تھا اور یہ بات والدہ کو اس وقت معلوم ہوئی جب والد کے انتقال کے بعد وہ ڈاکٹر کو کال کرنے کے لیے اپنے موبائل میں ا_±ن کا نمبر ڈھونڈ رہی تھیں کیونکہ ا_±نہوں نے ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے جانا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ میں والد کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے ان کے انتقال کے بعد والدہ کو ا_±س ڈاکٹر کے پاس نہیں لے کر گئی لیکن ڈاکٹر نے پھر بھی والدہ کے علاج میں میری بہت مدد کی۔