آج سیاسی جماعتوں کا نہیں عوام کے امتحان کا دن ہے : امیر العظیم 

آج سیاسی جماعتوں کا نہیں عوام کے امتحان کا دن ہے : امیر العظیم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم) آج سیاسی جماعتوں کا نہیں عوام کے امتحان کا دن ہے۔ جماعت اسلامی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب ہی نہیں خیبرپختونخوا اور کراچی سے بھی سرپرائز دے گی شاندار انتخابی مہم چلانے پر ملک بھر کے کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں الیکشن ڈے کے موقع پر صبح سے شام تک پہرہ دینا پڑے گا انتخابی نشان ترازو کامیابی کی ضمانت بن چکا ہے تین تین حکام اقتدار کے مزے لوٹنے والوں اور ملک کو قرضوں میں جکڑنے والوں کے جھانسے میں عوام اب نہیں آئیں گے سراج الحق کی ٹیم قوم کی واحد امید ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیدوار قومی اسمبلی این اے 126 امیرالعظیم نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا آج ہونے والے انتخابی معرکے میں جماعت اسلامی نے 266قومی اسمبلیوں کے لئے مضبوط اور ایماندار امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔صوبوں میں بھی ہم نے تمام نشستوں پر امیدوار دیئے ہیں سیکرٹری جنرل نے بتایا انتخابی نشان ترازو اور منشور کی عوام میں غیر معمولی پذیرائی نے بڑا حوصلہ دیا ہے۔ عوام نے باریاں لینے والوں کو مسترد کر دیا ہے نگران حکومتوں نے بھی مایوس کیا ہے آج دھاندلی کی گئی تو عوام کا ردعمل سخت ہوگا الیکشن کمیشن بھی لیول پلئینگ دینے میں ناکام رہا ہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو سرکاری وسائل حاصل ہیں امیر العظیم نے کہا الیکشن عوام کی پہنچ سے باہر کر دیا گیا اربوں روپے کی تشہیری مہم اور کروڑوں روپے کے ذریعے ووٹوں کی خرید و فروخت پر الیکشن کمیشن کی خاموشی معنی خیز ہے جماعت اسلامی وقت کی آواز ہے جماعت کے کارکنان نے پاکستانی عوام کو کبھی مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑا آج کا الیکشن سیاسی جماعتوں کا نہیں عوام کا امتحان ہے وہ بار بار جھوٹ کے نئے نعروں کو متعارف کرانے والوں کے جھانسے میں آتے ہیں یا جماعت اسلامی کے ایماندار اور مخلص جرات مند قیادت کوووٹ دیتے ہیں۔سیکرٹری جنرل نے کہا کراچی اور کے پی کے میں بڑی تعداد کامیاب ہوگی پنجاب میں بھی مایوس نہیں کریں گے۔