پنجاب معدنیات کے حوالے سے خوش قسمت صوبہ ہے : ابراہیم حسن مراد
نواز شریف وزیراعظم بن کر پاکستان کو مسائل سے نکالیں گے، محمد غوث قادری
لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ فخر ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد یقینی بنایا۔معدنیات کے حوالے سے پاکستان بالخصوص پنجاب بلاشبہ ایک خوش قسمت صوبہ ہے۔مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ نےاس سال سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز کی زیر نگرانی 12 ارب کے ٹارگٹ کی جگہ 15 ارب اکٹھا کیا جبکہ اگلے تین سال کے لیے ڈیڑھ سو ارب کا پلان بنا رہے ہیں مگر اس میں ہمیں پرائیویٹ سیکٹر کی مدد درکار ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے پنجاب منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فورم میں ایس آءایف سی کے کرنل اویس نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ محکمہ مائنز کی جانب سے ایک ڈاکیومنٹری بھی فورم کا حصہ بنی۔ ایک سال میں ہونیوالے اہم اقدامات اور مائنز ورکرز کی فلاح و بہبود کے ساتھ انویسٹمنٹ کے مواقع دکھائے گئے جبکہ سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز بابر امان بابر نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں بزنس کیمونٹی کو فورم کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج کا دن منفرد اہمیت کا حامل ہے کہ اس طرح کا پلیٹ فارم فراہم کیا جارہا ہے جدھر پرائیویٹ سیکٹر کو بتایا جائے کہ مائنز سیکٹر میں انویسٹ کریں کیونکہ پنجاب میں بہت زیادہ ذخائر موجود ہیں۔ ڈی جی مائنز رانا عبدالشکور نے نیلامی کے حوالے سے نئے ایریاز بارے شرکاءکو آگاہ کیا۔ سی ایف او پی ایم سی رانا فیصل نے چنیوٹ آئرن پر پریزینٹیشن دیتے ہوئے اسکے فوائد سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ میں غیر قانونی کمیشن کو روکنے کے لیے نئے علاقہ جات کی نشاندہی کے لیے ضلعی کان کنی اور انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، ڈیڑھ سو ارب ریو نیوکا روڈ میپ تشکیل دیا گیا۔ ایس آئی ایف سی سے کرنل اویس، ایم ڈی پی ایم ڈی سی اسد احمد اور دیگر نے بھی فورم سے خطاب کیا ۔