50 سالوں سے مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں،امتیاز رشید قریشی

 50 سالوں سے مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں،امتیاز رشید قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)ملک احتشام الحسن عدلیہ بچاو_¿ کمیٹی کے بانی ممبر اور اور لاہور کے صوبائی اسمبلی حلقہ 172 سے ازاد حیثیت سے امیدوار نے اپنے رفقائے کار امتیاز رشید قریشی میڈیا ایڈوائزر عدلیہ بچاو_¿ کمیٹی, چلیل احمد خان اوٹھی سینئر ایڈووکیٹ ،شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ،ڈاکٹر شاہد نصیر، چودری محمد افضل ایڈووکیٹ،شمائلہ منظور ایڈووکیٹ، جنید احمد پراچہ ایڈووکیٹ،محمد اسلم گوندل ایڈووکیٹ، رانا شاہد ایڈووکیٹ،پیرزادہ سید امجد زکی ایڈووکیٹ اور رانا عمر شاہد,زوہیب احتشام، میاں سلیم افتاب ایڈووکیٹ اور جاوید نمبردار کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پچھلے 50 سالوں سے مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں مجھے فخر ہے کہ میں نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کے ساتھ کام کیا اور رول آف لاءکی جنگ لڑی اور لیبر لاءمیں تبدیلی کروائی اس وقت مجھے عدلیہ بچاو_¿ کمیٹی، بابا ئے جمہوریت نواب زادہ نصر اللہ خان مرحوم کی سیاسی جماعت پاکستان جمہوری پارٹی اور دیگر جمہوری قوتوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور منتخب ہونے کے بعد تعلیم اور صحت پر بھر پور توجہ دوں گا، بے روزگاری کا خاتمہ کروں گا انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں لوگوں کے ضمیر خریدے جا رہے ہیں پانچ سے سات ہزار روپے ووٹ کاسٹ کرنے کے دئیے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو اس معاملے پر از خود نوٹس لینا چاہیے۔

 اور ایسے امیدواروں کا محاسبہ کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ میں یہاں کا مقامی نمائندہ ہوں اور یہاں کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہوں اس بار 8 فروری کو عوام کا فیصلہ تاریخی ہوگا اور گھڑیال کی جیت کا دن ہوگا ازمائے ہوئے لوگوں کی بجائے نیک اور دیانت دار لوگوں کو اگے لایا جائے گا میرا ماضی بے داغ شخصیت کا حامل ہے میں نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور کبھی کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی عوام دولت کی سیاست کو ٹھکرا کر ایک تاریخی فیصلہ دے گی اور میرا یہ نعرہ اب عوامی نعرہ بن چکا ہے کہ ار کریں گے پار کریں گے ،تیر کے ٹکڑے چار کریں گے ،شیر کا ہم شکار کریں گے ،سارے مل کر یلغار کریں گے ،قوم کا بیڑا پار کریں گے