لاہور ( سٹی رپورٹر) آج ہونے والے الیکشن 2024 کے موقع پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہربھر میں زیرو ویسٹ آپریشن مکمل کر لیا گیا۔شہر بھر میں قائم 4357 پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے عملہ اور آپریشنل گاڑیاں تعینات کر دی گئیں۔تمام پولنگ اسٹیشنز اور اس سے ملحقہ راستوں پرایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز تین شفٹوں میں موجود رہیں گے۔ سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر تمام پولنگ اسٹیشنوں پر صفائی کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ پولنگ ختم ہونے کے بعد بھی گرینڈ صفائی آپریشن کر کے شہر کو صاف کیا جائے گا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق سی ای او بابر صاحب دین نے الیکشن سے قبل پولنگ سٹیشنوں پر صفائی انتظامات کی نگرانی کے لیے فیروز پور روڈ، نشتر ٹاو_¿ن، ٹاﺅن شپ، فیصل ٹاو_¿ن، گلبرگ ٹاو_¿ن، علامہ اقبال ٹاو_¿ن، عزیز بھٹی ٹاﺅن اور داتا گنج بخش ٹاو_¿ن سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔تمام پولنگ اسٹیشن پر جاری ورکنگ کا جائزہ لیا۔