پیپلز پارٹی کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تو نتائج اچھے نہیں آئیں گے،فائزہ ملک
لاہور( پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات اور سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے کہا ہے کہ آج اگر کسی بھی پولنگ سٹیشن پر پیپلز پارٹی کے ووٹرز کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی گئی اور پیپلز پارٹی کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تو پھر اس کے نتائج اچھے نہیں آئیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کردیا ہے کہ اگر ہماری اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر آپ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے احتجاج اور دھرنے کو بھی بھول جائیں گے۔
،پیپلز پارٹی اپنا حق لینا بھی جانتی ہے اور اپنے ووٹ اور ووٹرز کا تحفظ کرنا بھی اچھی طرح سے جانتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ آج قوم کے پاس سنہری وقت ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنی تقدیر کو خود بدلنے کی بنیاد رکھ دیں آج اگر آپ اپنے ووٹ کا درست استعمال کرکے پیپلز پارٹی کو ملک بھر سے حکومت میں آنے کا موقع دیتے ہیں تو پھر ہم آپکو یقین دلاتے ہیں کہ آپکو تین سو ےونٹ بجلی مفت ملے گی،روز گار ملے گا،اور پچاس لاکھ نئے گھر بھی بنا کر دئیے جائیں گے،اگر آپ اپنے اور اپنے بچوں کو روشن مستقبل دینا چاہتے ہیں تو پھر اس کے لیئے بھی ضروری ہے کہ آپ اپنے تمام گھر والوں کو ساتھ لیکر آج پولنگ سٹشین آئیں اور اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور بی بی کے شہزادے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم پاکستان بنانے کا حصہ بنے آپکا قیمتی ووٹ بلاول کو وزیر اعظم بنانے کی بنیاد بنے گا اور پیپلز پارٹی ملک میں ان کی قیادت میں حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر کرے گی۔