شن بوآو شوتوکان کراٹے انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام چیمپئن شپ اختتام پزیر

  شن بوآو شوتوکان کراٹے انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام چیمپئن شپ اختتام پزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر)شن بوآو شوتوکان کراٹے انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام اور شن بوآو ایسوسی ایشن آف کرائے دو پاکستان کے زیرنگرانی کراٹے چیمپین شپ کے مقابلے لاہور میں اختتام پزیر ہوگئے چیمپئین شپ کے چیف آرگنائزر سینسی عبد الرحمن تھے جبکہ فائنل تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی یوتھ کو آرڈینیشن آل ملائشیا کے ہیڈ مرزا عمر بیگ تھے جبکہ اس موقعے پر ایسوسی ایشن کے صدر و چیف انسٹرکٹر شی آن شہزاد احمد سمیت گوجوریو کراٹے ماسٹر پاکستان برانچ چیف سید شکیل احمد خصوصی طور پر کراچی سے شرکت کیلئے تشریف لائے، جبکہ لاہور سے مہمانان گرامی میں شن کیوکوشن کائی کے پاکستان چیف شیہان ارشد جان، امیچر مارشل ایسوسی ایشن کے صدر شیہان عنایت اللہ، شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پنجاب کے صدر شیہان اختر علی اور سینئر نائب صدر سینسی محمد عامر, الٹیمیٹ مارشل آرٹ کے چیف کوچ الطاف طافو، تحصیل سپورٹس آفیسر محمد ناصر، یوتھ کوآرڈینیشن آل ملیشیا کے چیف پیٹرن چوہدری شوکت شامل تھے۔پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی مرزا عمر بیگ نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کیے۔ اور SAK پنجاب کے صدر شیہان اختر علی نے کراچی سے آنے والے مہمانوں اور مہمان خصوصی مرزا عمر بیگ کو ٹائیگر سورڈ کے خصوصی تحفے پیش کیے۔