بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ
ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ پلے آف کے حتمی مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جس کے بعد ٹائٹل کیلئے ناک آوٹ راونڈ شروع ہو جارہاہے لیکن اس دوران پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے ٹورنامنٹ میں دھوم مچاتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر دیاہے ،تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بابراعظم رنگپور رایئڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اب تک 6اننگز میں 251رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر فارچون باریشال کے مشفیق الرحمان 228رنز کے ساتھ موجود ہیں۔