پنجاب، 65ہزار میں سے صرف 1500قیدیوں نے حق رائے دہی استعمال کیا 

پنجاب، 65ہزار میں سے صرف 1500قیدیوں نے حق رائے دہی استعمال کیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر کے قیدیوں نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کیلئے حق رائے دہی استعمال کرلیا۔آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق پنجاب کی 43 جیلوں میں قید 65 ہزار سے زائد قیدیوں میں سے ڈیڑھ ہزار قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، الیکشن کمیشن نے  قیدیوں کا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھا تھا۔میاں فاروق نذیر نے بتایا کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پوچھا گیا جس پر ڈیڑھ ہزار قیدیوں کے کوائف پورے ہوئے، سپرنٹنڈنٹس نے کیمروں کی مانیٹرنگ میں ووٹ کا عمل مکمل کروا کر پوسٹل بیلٹ پیپر بھجوا دیئے، قیدیوں نے اپنا پوسٹل ووٹ کاسٹ کیا، الیکشن کمیشن اس کا رزلٹ جاری کرے گا۔آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں چلا کر شفاف عمل کو متنازعہ بنایا جارہا ہے۔

حق رائے دہی

مزید :

صفحہ آخر -