پیپلز پارٹی کے شکایتی سیل نے انتخابات سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی
کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کی جانب سے تشکیل کردہ شکایتی سیل کا اجلاس ہوا،پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر تاج حیدر کی سر برا ہی میں شکایتی سیل کا پہلا اجلاس میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں سیل کے ارکان سینیٹر رخسانہ زبیری، میڈیا سیل بلاول ہاس کے انچارج اور لال بخش بھٹو شریک ہوئے۔ شکایتی سیل کے تمام ارکان پولنگ کے دن صبح 6بجے سے کیمپ آفس، میڈیا سیل میں موجود ہونگے، اجلاس میں پولنگ کے دن کے حوالے سے الیکشن سیل کی حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی گئی۔سینیٹر تاج حیدر نے کہا پی پی پی امیدوار اور ان کے پولنگ ایجنٹ کسی بھی قسم کی انتخابی عذرداری کی صورت میں شکایتی سیل کو آگاہ کریں، پی پی پی امیدوار اور انکے پو لنگ ایجنٹ الیکشن سیل کے ارکان سے ان کے ٹیلیفون نمبرز پر رابطہ کریں۔
پی پی شکایتی سیل