نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیاگیا

   نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری سٹرکچرنگ سے روک دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایف بی آر افسر کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں ہے، نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روکا جائے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن ایکٹ2017 کے تحت الیکشن کمیشن نے روکا اس کے باوجود کمیٹی بنادی گئی۔عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -