پرویز الٰہی کے گھر پرچھاپہ،ہائیکورٹ نے پولیس کو ہراساں کرنے سے روکدیا

  پرویز الٰہی کے گھر پرچھاپہ،ہائیکورٹ نے پولیس کو ہراساں کرنے سے روکدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس چھاپے کے خلاف درخواست پر پولیس کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کو ہراساں نہ کیا جائے،عدالت نے دائر درخواست نمٹا دی، جسٹس شہرام سرور نے درخواست پر سماعت کی پولیس چھاپے، ہراساں کرنے اور ووٹرز لسٹیں لے جانے کا اقدام چیلنج کیا گیا تھا درخواست پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے دائر کی درخواست میں آئی جی پنجاب، آر پی او، ڈی پی او گجرات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ درخواست گزار این اے 64 سے قومی اسمبلی کیلئے الیکشن لڑ رہی ہیں، مخالف امیدوار کو جتوانے کیلئے پولیس اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ڈی پی او گجرات اسد مظفر نے بھاری نفری کے ساتھ گھر پر ریڈ کیا گھر میں توڑ پھوڑ کی اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا پولنگ ایجنٹس کی لسٹیں اور لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان اٹھا کر لے گئے درخواست گزار اور ان کے شوہر کو الیکشن لڑنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے لہذاعدالت ڈی پی او گجرات سمیت پولیس والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے۔

 پرویز الٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -