ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست کی سماعت، لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے تحریری جواب طلب کر لیا، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت کی عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے تحریری جواب طلب کر لیاعدالت کا سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت تک مکمل تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم درخواست میں نگران پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاتھا درخواست گزار کی جانب سے موقف احتیار کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس

مزید :

صفحہ آخر -