وزیراعلیٰ کا دورہ ملتان منسوخ،تقریبات کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں 

وزیراعلیٰ کا دورہ ملتان منسوخ،تقریبات کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی گزشتہ روز  ملتان آمد کے حوالے سے نشتر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ رہا جبکہ نشتر ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ مکمل ہونے کے حوالے سے لاکھوں روپئے لگا کر باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تاہم نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا دورہ ملتوی ہونے پر انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے ادھر ڈاکٹر (بقیہ نمبر3صفحہ7پر)

تنظیموں کی جانب سے نشتر ہسپتال انتظامیہ کو سوشل میڈیا پر  شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ نشتر ہسپتال جہاں ڈاکٹروں کی تنخواہیں دینے کے پیسے موجود نہیں ہے ادویات کی کمی ہے بجٹ پورا نہیں دیا جاتا وہاں ایسی تقریبات پر لاکھوں روپئے کہاں سے لگا دئیے جاتے ہیں۔