وہاڑی میں 1390پولنگ سٹیشنز قائم،متعدد حساس کیٹگری میں شامل
وہاڑی،میلسی (بیورو رپورٹ،نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)ضلع وہاڑی کے کل 1390 پولنگ سٹیشنز ہیں جن میں سے حساسیت کے لحاظ سے 84 کو اے، 342 کو بی اور 964 کو سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے.ضلع وہاڑی کے 1390 پولنگ اسٹیشنز پر 4233 اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔سرکل میلسی کے 464 پولنگ اسٹیشنز پر 1470 اہلکار(بقیہ نمبر2صفحہ7پر)
، سرکل وہاڑی کے 451 پولنگ اسٹیشنز پر 1370 اور سرکل بوریوالا کے 475 پولنگ اسٹیشنز پر 1393 اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی کیلیے متعین ہیں۔سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے حساس پولنگ اسٹیشنزکی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔