عبدالقادر گیلانی، جاوید علی شاہ، عمران شوکت آمنے سامنے
شجاع آباد(نمائندہ خصوصی)عام انتخابات آج این اے 152 میں پیپلزپارٹی کے سید عبدالقادر گیلانی اور مسلم لیگ کے جاوید علی شاہ. اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عمران شوکت خان کے درمیان مقابلہ ہوگا صوبائی حلقہ پی پی 222میں لیگی امیدوار رانا اعجاز احمد نون آزاد امیدوار سید مجاہد علی شاہ. تحریک انصاف کے حمایت یافتہ میاں ایا(بقیہ نمبر4صفحہ7پر)
ز بودلہ.تحریک لبیک کیراجہ شمیم افضل. سمیت دیگر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا اسی طرح این اے 153میں بھی مسلم لیگ کے امیدوار رانا محمد قاسم نون. آزاد امیدوار قاسم خان لنگاہ. دیوان عاشق حسین بخاری. تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ڈاکٹرریاض لانگ کیدرمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا لیگی امیدوار قاسم نون کے صوبائی ونگ پی پی حلقہ 223میں ملک کرار مشتاق لانگ. اور پی پی 224سے لعل محمد جوئیہ امیدوار ہیں جبکہ آزاد امیدوار قاسم خان لنگاہ کے صوبائی ونگ 223میں شازیہ عباس کھاکھی. اور پی پی 224میں ملک اکرم کنہوں امیدوار ہیں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر ریاض لانگ کیصوبائی ونگ پی پی 223سے رانا طفیل احمد نون. اور پی پی 224سے ایوب گھلو امیدوار ہیں اسی طرح دیوان عاشق بخاری آزاد امیدوار کے صوبائی ونگ پی پی 223سے مہدی عباس لنگاہ. پی پی 224 سے دیوان عباس بخاری امیدوار ہیں این اے153 میں اصل کانٹیدارمقابلہ تین امیدواروں کے درمیان متوقع ہے جس میں رانا قاسم نون. قاسم خان لنگاہ. دیوان عاشق بخاری شامل ہیں جبکہ صوبائی ونگ پی پی 223میں آزاد امیدوار رانا طلال احمد نون. شازیہ عباس کھاکھی. ملک کرار مشتاق لانگ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے اقتصادی طرح صوبائی حلقہ پی پی 224میں اصل مقابلہ ملک اکرم کنہوں. دیوان عباس بخاری. لعل محمد جوئیہ کے درمیان سیاسی دنگل آج ہو گا این اے152میں بھی اصل مقابلہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید عبدالقادر گیلانی اور مسلم لیگ کے امیدوار سید جاوید علی شاہ کیدرمیان متوقع ہے مسلم لیگ کے امیدوار جاوید علی شاہ اور لیگی امیدوار صوبائی اسمبلی رانا اعجاز احمد نون ان کی آپس کی سیاسی چپقلش کا فائدہ سید عبدالقادر گیلانی کو ہوتا نظر آ رہا ہے کیونکہ لیگی امیدوار رانااعجاز نون پیپلزپارٹی کے امیدوار سید عبدالقادر گیلانی کی حمایت میں کھل سامنے آ چکے ہیں اوراد جاوید علی شاہ بھی اپنے لیگی صوبائی امیدوار رانا اعجاز احمد نون کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے کزن آزاد امیدوار سید مجاہد علی شاہ کی حمایت کر رہے ہیں پیپلزپارٹی کیحمایت یافتہ ورکر جہاں عبدالقادر گیلانی کو سپورٹ کر رہے ہیں وہاں رانا اعجاز احمد نون کی بھر پور سپورٹ کر رہے ہیں اصل میں مقابلہ لیگی امیدوار رانا اعجاز نون اور مجاہد علی شاہ میں متوقع ہے مسلم لیگی امیدوار رانا اعجاز احمد نون شجاع آباد شہر سے ووٹ لینے میں کافی حد تک کامیاب ہوجائیں گیکیونکہ شجاع آباد شہر ہمیشہ سے ہی مسلم لیگی ہے اور اعجاز نون کیساتھ کافی ساری سیاسی شخصیات ان کی حمایت میں ہیں جس میں نواب لیاقت علی خان. رانا سہیل احمد نون. خرم فرید خان خاکوانی یہ تینوں سیاسی شخصیات ان حلقوں میں الیکشن لڑ چکی ہیں اوراپنی کارکردگی کا ووٹ بھی لینے میں کامیاب ہوتے واضح نظر آ رہے ہیں جس کی وجہ سے رانا اعجاز نون ایک مرتبہ پھر پانچویں مرتبہ الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہیں اسی طرح صوبائی حلقہ پی پی 221میں مسلم لیگ کے میاں طارق عبداللہ. پیپلز پارٹی کے میاں کامران عبداللہ مڑل کے درمیان مقابلہ متوقع ہے جس میں سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ میاں کامران عبداللہ مڑل کی سیاسی پوزیشن مستحکم ہے آج عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے فیصلہ دے دیں گے