این اے152، شجاع آباد کی ترقی کیلئے اقدامات کرینگے، عبدالقادر گیلانی
شجاع آباد(نمائندہ خصوصی) این اے 152پیپلز پارٹی کے امیدوار سید عبدالقادر گیلانی نے گزشتہ روز بہت بڑیاختتامی جلسہ سے تھانہ چوک شجاع آباد میں خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آج ٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ عوام نے آج میرے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے شجاع آباد کے عوام کا جذبہ محبتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں میں رحیم یار خان (بقیہ نمبر14صفحہ7پر)
سے بلامقابلہ ایم پی اے بنا ایم این اے بھی بنا میں نے جب ہوش سنبھالا تو اپنے والد سید یوسف رضا گیلانی کو وفاقی وزیر. سپیکر قومی اسمبلی. وزارت عظمی میں دیکھا اور انہیں جیلوں میں بھی دیکھا ہم نے حکومتیں بنتی اور گرتی دیکھیں مگر ہم نے اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا کافی عرصہ سے شجاع آباد کا ایک خاندان آپ پر مسلط ہے تھانہ کچہری کی سیاست کو فروغ دیا کر عوام سیووٹ لیکر عوام کو محرومیوں میں دھکیلا گیا میں ان کی منفی سیاست دفن کرنے آیا ہوں نفرتوں اور انتقامی سیاست کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہوں شجاع آباد میں ترقی نہ ہونے کے عوام خودبذمہ دار ہیں آپ ایسے لوگوں کو کیوں ووٹ دیتے ہیں ہم نے کسی کا برا نہیں کیا ہمارے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کام بولتے ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو شعور دیا پیپلزپارٹی نے عوام کو عزت دی آپ ہمیں ایک مرتبہ موقع دیں انشا اللہ شجاع آباد کی تقدیر بدل دیں گے میں یہاں آپ سے محبت کرنے آیا ہوں آپ سے سودا کرنے نہیں آیا شجاع آباد کی غیور عوام تیر پر مہر لگاکرمجھیکامیاب کریں میں بھی شجاع آباد کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا اس موقع سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس. رانا طاہرشبیر امیدوار. سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا اس موقع پر ہزاروں افراد موجود تھے سید عبدالقادر گیلانی نے شجاع آباد کی عوام سے جھولی اٹھا کر ووٹ مانگا۔