آج ہرحال میں ووٹ ڈالیں، موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں، علی زیدی
کراچی (این این آئی)سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہر حال میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔سینئر سیاسی رہنما علی زیدی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے متعلق پیغام شیئر کیا ہے۔علی زیدی نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیور لوگو، ان جماعتوں کو آپ سے خوف نہ ہوتا تو اتنی پکڑ دھکڑ، ہنگامہ نہ کرتے۔علی زیدی نے مزید لکھا ہے کہ آج ہرحال میں ووٹ ڈالیں، یہ موقع ہاتھ سینہ جانے دیں۔نہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا ہے کہ پاکستان زندہ باد، فیصلہ اب عوام کریں گے۔