الیکشن انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

الیکشن انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چھب کلاں (نمائندہ پاکستان)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ضلعی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے 8 فروری کو قومی اسمبلی کے 4 اور صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں پر(بقیہ نمبر9صفحہ7پر)

 1452 پولنگ اسٹیشنز پر عام انتخابات کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی، ضلع میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1942633 ہے جس میں مرد ووٹرز 1043272 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 899361 ہے، ضلع بھر میں 1452پولنگ اسٹیشنز بنانے گیے ہیں مرد پولنگ اسٹیشن 106خواتین 98 اور مشترکہ 144 ہیں ضلع خانیوال کے 193 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے جن کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائیگی۔اس ضمن میں ڈی پی او رانا عمر فاروق اور ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر وسیم حامد سندھو نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول خانیوال جبکہ کبیروالا اور میاں چنوں میں قائم پوانٹس پر انتخابی میٹریل کی فراہمی کا جائزہ لیا اور انتخابی میٹریل کی ترسیل کے لئیاستعمال ہونے والی ٹرانسپورٹ کا بھی جائزہ کیا۔ڈی پی او رانا عمر فاروق اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گفتگو کرتے ہو بتایا ہے کہ عام انتخابات کیلئے آج رات تک پولنگ سٹیشنوں پر تمام سامان پہنچا دیا جائے گا عام انتخابات کیلئے پولنگ علی الصبح بروقت شروع کی جائے گی، پریذائیڈنگ آفیسرز کو انتخابی مٹیریل کی سکیورٹی کیلئے نفری دی گئی ہے، لا اینڈ آرڈر کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے، امن میں خلل پر  مرتکب امیدواروں اور سپورٹرز کے خلاف ایکشن لینگے، چاروں تحصیلوں کے پولنگ اسٹیشنز کو فول پروف سکیورٹی دینے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرلی گئی ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ضلعی پولیس ہر وقت چوکس اور الرٹ ہے