ضلع وہاڑی،19لاکھ69ہزار رجسٹرڈ ووٹرز، آج دنگل
میلسی (نامہ نگار)ضلع وہاڑی کے 4 قومی اور 8 صوبائی حلقوں میں کل 19 لاکھ 69 ہزار 211رجسٹرڈ ووٹرز پولنگ میں آج 8 فروری کو حصہ لیں گے۔جن میں 10 لاکھ 48 ہزار 74 مرد اور 8 لاکھ 81 ہزار 178 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ہر قومی حلقے میں دو دو ذیلی صوبائی حلقے شامل ہیں۔اس طرح حلقہ این اے 156وہاڑی 1 میں 2لاکھ 63 ہزار 805 مرد اور 2 لاکھ 23 ہزار869 خواتین ووٹرز جبکہ کل 4 لاکھ 86 ہزار 674 ووٹرز ہیں۔اس قومی حلقے میں دو ذیلی صوبائی حلقے پی پی 229 وہاڑی 1 اور پی پی 231 وہاڑی 3 شامل ہیں (بقیہ نمبر22صفحہ7پر)
۔حلقہ پی پی 229 وہاڑی 1 میں 1 لاکھ 37ہزار163 مرد،1 لاکھ 34 ہزار 430 خواتین کل 2لاکھ 51 ہزار 593 ووٹرز ہیں حلقہ این اے 157 وہاڑی 2 میں 2 لاکھ 55 ہزار 137 مرد،2 لاکھ 7 ہزار 377 خواتین کل 4 لاکھ 62 ہزار 514ووٹرز ہیں جن کے ذیلی حلقوں میں پی پی 230 وہاڑی 2 میں 1 لاکھ 30 ہزار 379 مرد،1 لاکھ 61 ہزار 855 خواتین کل 2 لاکھ 35 ہزار 234 ووٹرز ہیں جبکہ پی۔پی 232 وہاڑی 4 میں 1 لاکھ 24 ہزار 758 مرد اور 1لاکھ 2 ہزار 522 خواتین ووٹرز ہیں کل 2 لاکھ 27 ہزار 280 ووٹرز ہیں۔این اے 158 وہاڑی 3 میں 2 لاکھ 65 ہزار 376 مرد 2 لاکھ 24 ہزار 841 خواتین کل 4 لاکھ 90 ہزار 217 ووٹرز ہیں۔اس کے ذیلی صوبائی حلقے پی پی 233 وہاڑی 5 میں 1 لاکھ 31 ہزار 190 مرد اور1لاکھ 14 ہزا 906 خواتین،کل2 لاکھ 96 ہزار 896 ووٹرز ہیں جبکہ پی پی 234 وہاڑی 6 میں 1لاکھ33 ہزار 386 مرد اور 1 لاکھ 9 ہزار 935 خواتین ووٹرز کل 2 لاکھ 43 ہزار 321 ووٹرز ہیں این اے 159 میلسی /وہاڑی 4 میں 2 لاکھ 64 ہزار 756 مرد،2 لاکھ 25 ہزار 50 خواتین کل 4 لاکھ 89ہزار 806 ووٹرز ہیں جبکہ دو ذیلی صوبائی حلقوں میں پی پی 235 وہاڑی 7 میں 1 لاکھ 28 ہزار 191 مرد،1 لاکھ 10 ہزار 68 خواتین کل 2 لاکھ 38 ہزار 259 ووٹرز ہیں۔پی پی 236 وہاڑی 8 میں 1 لاکھ 36 ہزار 565 مرد،1 لاکھ 14 ہزار 982 ووٹرز کل 2 لاکھ 51 ہزار 547 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔