جنرل الیکشن کیلئے پرائیویٹ ٹیچرز کی خدمات بھی حاصل
ملتان (سٹاف رپورٹر) قومی الیکشن میں بڑی تعداد میں پرائیویٹ ٹیچرز کی خدمات بھی حاصل کرلی گئیں‘بتایا گیا ہے کہ اس بار بڑی تعداد میں سرکاری افسروں و ملازمین نے الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینے سے معذرت کرلی‘ متعددافسروں وملازمین نے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرکے اپنی انتخابی ڈیوٹیاں منسوخ کرالی ہیں۔ دریں اثنا الیکشن الیکشن ڈیوٹی نہ کرنے پربہا(بقیہ نمبر32صفحہ7پر)
الدین زکریا یونیورسٹی کی دو اساتذہ کو شوکاز جاری کردیاگیا تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے رجسٹرار کو ارسال کئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ جنرل الیکشن میں حکومت کی ہدایت کے مطابق سرکاری اداروں کے عملے کی ڈیوٹی لگائی گئی مگر زکریا یونیورسٹی کی دو اساتذہ نے ان کو کرنے سے انکار کردیا ان کو شوکاز جاری کیا جاتا ہے ان میں لیکچرر انگلش ڈیپارٹمنٹ شذرہ سلام اور سائیکالوجی کی آمنہ اجمل شامل ہیں دوسری طرف زکریا یونیورسٹی حکام کاکہناہے کہ آمنہ اجمل کا نام غلطی سے فہرست میں چلاگیاتھا کہ کیونکہ اپلائیڈ سائیکالوجی کی لیکچرر اپنی نوکری چھوڑ چکی ہیں الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیاگیا ہے۔