شب معراج آج، مساجد، گھرو ں میں شب بیداری کا خصوصی اہتمام
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ملک بھرکی طرح کوٹ ادو میں بھی شب معراج آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی،مساجد اورگھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا،شب معراج پر ملک بھر کے تمام شہروں کی مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا، شب بیداری ہوگی اور رات بھر عبادات اور نوافل ادا (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)
کیے جائیں گے،فرزندان اسلام شب برت کے اجتماعات میں اللہ تعالی کے حضور گناہوں سے توبہ، ملک اور قوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سر بلندی اور اپنے مرحومین کی مغفرت اور بلند درجات کیلیے خصوصی دعائیں مانگیں گے۔