این اے147 پی پی209-210 میں پولنگ انتظامات مکمل، ٹیمیں الرٹ

این اے147 پی پی209-210 میں پولنگ انتظامات مکمل، ٹیمیں الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار)الیکشن 2024 کے حوالے سے ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ صادق آباد جہانیاں کے قومی حلقہ این اے 147، صوبائی حلقہ پی پی 209، صوبائی حلقہ پی پی 210 جہانیاں میں بھی پولنگ آج ہوگی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، جبکہ پاک فوج پولیس(بقیہ نمبر27صفحہ7پر)

 ایلیٹ فورس رسیکیو 1122، پٹرولنگ پولیس سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کے نوجوان اپنے ڈیوٹی فرائض انجام دیں گے، آج کے حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، قومی حلقہ این اے 147 میں ن لیگ کے چوہدری افتخار نذیر استحکام پاکستان پارٹی کے ایاز خان نیازی تحریک انصاف کے نامزد آزاد امیدوار میاں نوید جہانیاں صوبائی حلقہ 209 میں ن لیگ کے چوہدری ضیا الرحمن استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان، پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ہمایوں خان، حلقہ پی پی 210 جہانیاں میں ن لیگ کے حاجی عطا الرحمن استحکام پاکستان پارٹی کے چوہدری کرم داد واہلہ آزاد امیدوار خالد جاوید آرائیں کے مابین مقابلہ ہوگا، تینوں حلقوں میں مسلم لیگ ن ار استحکام پاکستان پارٹی کے مابین کاٹنے دار مقابلہ متوقع ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی تحریک لبیک پاکستان جماعت اسلامی مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، تمام پارٹیوں کے امیدوار اور ووٹرز سپوٹرز اپنی کامیابی کے لیے پر امید ہیں اس حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں، جبکہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے آج اپنے عوامی نمائندوں کا انتخاب کریں گے،