عام انتخابات 2024، پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج

    عام انتخابات 2024، پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)عام انتخابات 2024 میں پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج ہو گئی۔امیدوار پی پی 31 گجرات مدثر رضا نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے کہ نگران وزیراعلی پنجاب کے قریبی عزیز شافع حسین کو جتوانے کیلئے حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے۔درخواست گزار نے الزام لگایا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز تیار کر لئے گئے ہیں، بیلٹ پیپرز پر ٹریکٹر کے نشان پر مہر لگا کر جعلی بیلٹ باکس تیار کر لئے گئے ہیں۔جعلی بیلٹ بکس کو اصلی بیلٹ باکس سے تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

پہلی شکایت

مزید :

صفحہ اول -