جسٹس منیب اختر کی مراد علی شاہ کیخلاف توہین عدالت کیس سننے سے معذرت

    جسٹس منیب اختر کی مراد علی شاہ کیخلاف توہین عدالت کیس سننے سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (این این آئی)سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں جسٹس منیب اختر نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ سننے سے معذرت کرلی۔میڈیارپورٹ کے مطابق گجر نالہ اور اورنگی ٹاؤن نالہ متاثرین کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں ہونی تھی جہاں سید مراد علی شاہ کو توہین عدالت کے مقدمے میں پیش ہونا تھا تاہم سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے مراد علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کا کیس سننے سے معذرت کرلی۔انہوں نے کہا کہ میں کیس بھی نہیں سْن رہا اس لیے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت نہیں کرسکتا۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ چیف جسٹس کو نئے بینچ کی تشکیل کی درخواست ارسال کردی گئی ہے، ممکن ہے آج بینچ بن جائے تو ہم 11 بجے کیس سن لیں گے۔عدالت کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ اگر آج بینچ نہیں بن سکا تو جمعہ کو کیس کی سماعت ہوگی۔

 جسٹس منیب

مزید :

صفحہ اول -