الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی: محسن نقوی 

    الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی: محسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دربار حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کمپلیکس کی توسیع کے میگا پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا،6.5ارب روپے لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے مزار کے احاطے میں کسی چلا کر باضابطہ طورپر تعمیرات کاآغاز کیا۔میگا پراجیکٹ میں نماز ہال کی توسیع شامل ہے، مزید ایک ہزار نمازیو ں کی گنجائش پیدا ہوگی۔ایک ہزار زائرین کے بیک وقت کھانا کھانے کے لئے وسیع و عریض لنگر ہال تعمیر ہوگا۔ خواتین زائرین کے لئے مخصوص ہال اور لنگر ایریا میں توسیع کی جائے گی۔ 24گھنٹے کھانے کی فراہمی کے لئے لنگر سٹور بیسمنٹ میں بنے گا۔ بیسمنٹ میں ایڈمن بلاک اورپولیس سٹیشن بھی بنائے جائیں گے۔ محفل سماع میں ہزاروں زائرین کے بیٹھنے کے لئے اوپن ائرتھیٹرنما کمپلیکس بنایا جائے گا۔ مزار کے چاروں اطراف میں غلا م گردش میں توسیع کی جائے گی، توسیعی میگا پراجیکٹ میں مزار کاقدیمی حسن برقرار رکھا جائے گا۔ محرابیں،کیلی گرافی اور ماربل مرکزی مزار سے مطابقت رکھے گا۔مزار کے فرنٹ پر ساڑھے6کینال اوپن ایریا رکھا جائے گا۔ جامعہ ہجویریہ میں کلاس روم، لائبریری اور ایڈمن آفس بنائے جائیں گے۔مرکزی مزارکی تعمیر کے لئے ایڈمنسٹریٹر داتا دربارتوقیر محمودوٹواور مدینہ فاؤنڈیشن کے اسلم ترین نے ایم او یو پر دستخط کئے۔بعد ازاں وزیراعلی محسن نقوی نے داتا دربا ر احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کا مزار لاہور شہر کی انفرادیت او رخوبصورتی ہے۔حضرت داتا گنج بخش کا مزار لاکھوں عقیدت مندوں کے لئے مرجع خلائق ہے۔داتا دربار توسیع پراجیکٹ کے ساتھ بھاٹی چوک کی ری ماڈلنگ او رری ڈیزائننگ بھی کی جائے گی۔بھاٹی چوک سے مزار کی طرف دو رویہ سڑک بنائی جائے گی۔ لاکھوں زائرین کی آمد کے لئے دربار داتا گنج بخش کا ہر حصہ چھوٹا پڑتا نظر آرہا ہے۔حضرت داتا گنج بخش کے مزار کی ری ڈیزائننگ او رری ماڈلنگ کے لئے ایس ایم بی آر، سی اینڈ ڈبلیو، اوقاف اور نیسپاک نے بہت محنت کی ہے۔6.5 ارب روپے سے حضرت داتا گنج بخش کمپلیکس کے توسیع پراجیکٹ پر این ایل سی نے کام شروع کردیاہے۔حضرت داتا گنج بخش مزارکی مسجد میں توسیع کر کے ایک ہزار مزید نمازیوں کی گنجائش بڑھائی جائے گی۔حضرت داتا گنج بخش مزار پر لنگر خانے میں بیک وقت ایک ہزار زائرین کے کھانا کھانے کی گنجائش بنائی جائے گی۔خواتین کے لئے الگ ہال او رلنگر خانہ بنایا جارہاہے۔محفل سماع میں ہزاروں زائرین کی شرکت کے لئے تھیٹر نما اوپن ائر بنایاجارہے۔حضرت داتا گنج بخش کی توسیع کے لئے 17کینال اور 5کینال اراضی حاصل کی جاچکی ہے، محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کے اپ گریڈڈ ایمرجنسی بلاک، جدید ماڈیولر آپریشن تھیٹرزیونٹ اور اولڈ سرجیکل بلاک کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گنگارام ہسپتال کے اپ گریڈڈ سی بلاک اور میڈیکل وارڈ زکابھی افتتاح کیا۔ریکارڈ مدت میں جنرل اور گنگارام ہسپتال سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بن گئے، بیڈز کی تعداد میں اضافہ، ڈاکٹرز اور نرسز نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ گنگارام ہسپتال کا مجموعی طورپر ایک لاکھ 40ہزار سکوائر فٹ ایریا اپ گریڈ کیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کام کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرانے پر صوبائی وزیر عامر میر کی تعریف کی اور کہاکہ صوبائی وزیر عامر میر اور محکمہ تعمیرات ومواصلات کی ٹیم نے دن رات محنت کر کے جنرل ہسپتال کے ناممکن کام کو ممکن بنایاہے۔ جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک میں 30 بیڈز کی تعداد کااضافہ کیا گیا ہے اور ریکارڈ مدت جنرل ہسپتال او رگنگارام ہسپتال کو اپ گریڈ کیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ نے جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کے استقبالیہ کاؤنٹر، فرسٹ اورسیکنڈفلورکا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کے9 جدید ماڈیولر آپریشن تھیٹرز دیکھے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مین جنرل ہسپتال کے جدید ماڈیولر آپریشن تھیٹر یونٹ کا معائنہ کیا اوریونٹ میں 6 سٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹرز بنائے گئے ہیں جہاں پرٹمپریچر کنٹرول کے لئے جدید نظام نصب کیاگیاہے۔

محسن نقوی

مزید :

صفحہ اول -