ملک دشمن عناصر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،مولانا عبد الواسع 

         ملک دشمن عناصر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،مولانا عبد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 3قلعہ سیف اللہ سے امیدوار مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں جمعیت علماء اسلام نے ملک کی بقاء اور سلامتی کے لئے اداروں کی بات مانی لیکن پھر بھی جمعیت علماء کو ملک دشمن عناصر کی جانب سے نشانہ بنا یا گیا،امیر جماعت جانتے تھے کہ ملک میں الیکشن کا ماحول نہیں ہے کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ آج عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں،خانو زئی اور قلعہ سیف اللہ میں ہو نے والے دھماکوں میں شہید ہو نے والے کا رکنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اداروں سے اپیل ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کا ساتھ دیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنی رہائشگا پر پریس کانفرنس کر تے ہوہئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ خانو زئی اور قلعہ سیف اللہ میں ہو نے والے دھماکوں میں بڑی تعداد میں کا رکن شہید اور زخمی ہوئے ہیں جس پر جماعت غمزدہ ہے، جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں پارٹی عہدیداروں اور کا رکنوں کی ہدایت کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر اپنی سر گرمیاں جا ری رکھیں۔

مولانا عبد الواسع

مزید :

صفحہ اول -