ووٹ ایک امانت،اس کا صحیح استعمال ملک و قوم کے بہتر مستقبل کی ضمانت،کنور محمد دلشاد

     ووٹ ایک امانت،اس کا صحیح استعمال ملک و قوم کے بہتر مستقبل کی ضمانت،کنور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(این این آئی) ووٹ ایک امانت ہے اور اس کا صحیح استعمال ملک و قوم کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے،پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، ہر شہری کو چاہیے کہ وہ 8 فروری کو نکلے اور اپنا قومی فریضہ ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے قانون و پارلیمانی امور کنور محمد دلشاد نے الیکشن2024 کے موقع پر جاری ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو چاہیے کہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرے اور اپنی خواہش کے مطابق قابل اور دیانتدار امیدوار کا چنا ؤکرے کیونکہ آپ کا ووٹ نہ صرف صوبائی و قومی اسمبلیوں کی تشکیل بلکہ سینٹ اور صدرارتی الیکشنز کے انعقاد کیلئے بھی بنیادی اکائی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک مضبوط حکومت ہی ملک میں معاشی استحکام لا سکتی ہے جو کہ خطے میں پائیدار امن کا ضامن ہے۔

کنور محمد دلشاد

مزید :

صفحہ اول -