قصور، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو قتل کر دیا
قصور (بیورو رپورٹ) نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ کوٹ غلام محمد خان کی رہائشی55سالہ رخسانہ بی بی اوراسکی بیٹی 28سالہ نادیہ بی بی گھر میں موجود تھیں کہ نامعلوم افراد حملہ کر کے قتل کر دیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیں۔ رشتہ دار عاطف علی نے پولیس کو بتایا کہ دونوں مقتولین کے سر وں پر چھوٹوں کے نشا ن تھے۔ عاطف کے مطابق نادیہ بی بی کے خاوند نقاش پر قتل کا الزام لگایا ہے۔
ماں بیٹی قتل