سندھ: رینجرز کا پاک فوج اور پولیس کے ہمراہ مشترکہ فلیگ مارچ
کراچی (سٹاف رپورٹر)صوبہ سندھ میں رینجرز کی جانب سے پاک فوج اور پولیس کے ہمراہ مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا ہے۔سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق فلیگ مارچ سکھر سٹی، ایئرپورٹ، سائیٹ ایریا، نیو پنڈ، تماچانڑی، خیرپور، رانی پور، گمبٹ، سوبوڈیرو، کنگری، گھوٹکی، اوباڑو، ڈھرکی، قادرپور، شکار پور اور خانپور میں کیا گیا۔اسی طرح سندھ کے شہر جیکب آباد، جہان پور، گڑھی خیرو، قمبر، شہداد کوٹ، قمبر، میرو خان، وگنڑ، واڑھ، نصیر آباد، کشمورسٹی، بخشا پور، بڈانی، میانی، سانگھڑ سٹی، موہنی بازار، چکرا چوک، کلمہ چورک، سکرنڈ روڈ، نیشنل ہائی وے، قاضی احمد، دولت پور،شہداد پور اور ٹنڈو آدم میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق فلیگ مارچ 8 فروری کو الیکشن کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، فلیگ مارچ کے دوران شہر کے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز سمیت دیگر پولنگ اسٹیشنز کا دورہ بھی کیا گیا ہے۔سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق فلیگ مارچ میں رینجرز موٹر سائیکل اسکواڈ اور النسا فورس بھی شریک تھی۔دوسری جانب ڈی جی رینجرز نے کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔