مریم اورنگزیب نےاین اے 51مری میں اپنا ووٹ کا سٹ کردیا

مریم اورنگزیب نےاین اے 51مری میں اپنا ووٹ کا سٹ کردیا
مریم اورنگزیب نےاین اے 51مری میں اپنا ووٹ کا سٹ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مری(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے NA51مری میں اپنا ووٹ کا سٹ کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا کے مطابق  سابق وزیراعظم شہبازشریف اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بعد مریم اورنگزیب نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا،مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے حلقے NA51میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے انتخابات کی پولنگ کاملک بھر میں آغاز ہو گیاہے جو کہ بلاتعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ملک کے 855 قومی اور چاروں صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدواروں میں سے اپنانمائندہ چنیں گے، 882 خواتین امیدوار میدان میں ہیں، 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔عام انتخابات کیلئے پورے پاکستان میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، 27 ہزار 628 حساس اور 18 ہزار 437 انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز ہیں۔