ٹانک کے علاقہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ،ایک اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹانک کے علاقہ کوٹ اعظم میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرحملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی الیکشن کی ڈیوٹی دے رہی تھی،اس دوران اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل حکومت کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نےاپنےبیان میں کہا کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات کےنتیجےمیں قیمتی جانوں کاضیاع ہوا،قیام امن اورممکنہ خطرات سے نمٹنےکیلئےحفاظتی انتظامات ناگزیرہیں۔