ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کرنا دھاندلی کی ابتدا ءہے, مصطفیٰ نواز کھوکھر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کرنا دھاندلی کی ابتداء ہے۔
نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق این اے 47 اور 48 سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھرمیں موبائل فون سروس بند کرنا دھاندلی کی ابتدا ءہے، امیدواروں کا اپنےایجنٹس اورانتخابی مشینری سے رابطہ کاٹنا زیادتی ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ جب کہیں سے اطلاع آئے گی دیر ہو چکی ہوگی، دھونس اور دھاندلی کے الیکشنز نامنظور ہیں۔