مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاستدانوں نے اپنا ووٹ کہاں کاسٹ کیا؟ تفصیلات جانیے

مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاستدانوں نے اپنا ووٹ کہاں کاسٹ کیا؟ تفصیلات ...
مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاستدانوں نے اپنا ووٹ کہاں کاسٹ کیا؟ تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے انتخابات کی پولنگ کاملک بھر میں آغاز ہو گیاہے جو کہ بلاتعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گی،جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں ووٹ کاسٹ کر دیا،مولانا فضل الرحمان نے آبائی گاؤں عبدالخیل میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق آصف زرداری نے نواب شاہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا،آصف زرداری نے بی او ڈی کالونی سکول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،بلاول بھٹو نے این اے 194نوڈیرہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے لودھران میں ووٹ کاسٹ کردیا۔

سابق سپیکر اسد قیصر نے صوابی میں اپنے آبائی علاقے مرغز میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، جیکب آباد میں قومی اسمبلی کے حلقے NA190کے امیدوار میراعجاز جکھرانی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں ووٹ کاسٹ کیا، این اے 238میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا،فاروق ستار نے نیشنل سکولنگ پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا،ان کاکہناتھا کہ عوام نے گھروں سے نکلنا ہے اور ووٹ کاسٹ کرنا ہے، دوسری جانب سندھ کے صوبائی حلقے پی پی 36سے پی پی امیدوار ڈاکٹر عذرافضل پیچوہو نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا،ڈاکٹرعذرافضل پیچوہو نے ایل بی اور ڈی کالونی سکول میں ووٹ ڈالا۔

اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے حلقےے این اے 47اور 48سے امیدوار مصطفیٰ نواز کھر نے ووٹ کاسٹ کرلیا،مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ای سیون پولنگ سٹیشن نمبر 213میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 241گزری میں نگران وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ نے ووٹ کاسٹ کردیا،وزیر اطلاعات احمد شاہ نے پولنگ سٹیشن اے جی سکول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

چونیاں کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 180میں آئی پی رہنما ہاشم ڈوگر نے ووٹ آبائی گاؤں میں کاسٹ کیا،ہاشم ڈوگر کاکہناتھا کہ بچوں کے مستقبل اور خوشحالی کیلئے ووٹ کاسٹ کریں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ووٹ کاسٹ کردیا،نعیم الرحمان نے این اے 250علیمیہ سکول پولنگ سٹیشن میں میں ووٹ کاسٹ کیا۔نارووال میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے ووٹ کاسٹ کیا،احسن اقبال نے این اے 76پولنگ سٹیشن نمبر 23پر ووٹ کاسٹ کیا۔

بابراعوان نے این اے 51اور پی پی 7کہوٹہ سے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا، رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی نے این اے 248پولنگ سٹیشن نمبر12میں ووٹ ڈالا۔