بلاول بھٹو نے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی معطلی پر بیان جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا،ان کاکہنا ہے کہ پارٹی کو الیکشن کمیشن اور عدالتوں سے رجوع کرنے کا کہاہے۔
Mobile phone services must be restored immediately across the country have asked my party to approach both ECP and the courts for this purpose.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 8, 2024
این اے 127 سے مسلم لیگ ن عطاتارڑ کا مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ملک ظہیر عباس سے ہے۔