انٹرنیٹ و موبائل فون بندش کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن میں جمع، کس نے کروائی؟
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں انٹرنیٹ اور موبائل فون بندش کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے جمع کروا دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق درخواست صوبائی الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی، پی پی رہنما شیری رحمان نے موقف اپنایا کہ انتخابات کے دن انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی بندش پر تشویش ہے، ان سروسز کی بندش سے جمہوریت اور شفاف انتخابی عمل کی نفی ہو گی۔
درخواست جمع کروانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن آپس میں رابطہ لازمی ہوتا ہے، پارٹی رہنماؤں ، امیدوار اور پولنگ ایجنٹس کو آپس میں بات چیت کرنا ہوتی ہے، پولنگ ایجنٹس اپنی شکایات متعلقہ پلیٹ فارم تک کیسے پہنچائیں گے۔ ہمارے رابطے کے نظام کا دارومدار انٹرنیٹ پر ہے۔