احسن خان انتشار  کی سیاست کیخلاف  کھل کر بول پڑے ، سیاسی جماعتوں کو کھری کھری سنا دیں

احسن خان انتشار  کی سیاست کیخلاف  کھل کر بول پڑے ، سیاسی جماعتوں کو کھری کھری ...
احسن خان انتشار  کی سیاست کیخلاف  کھل کر بول پڑے ، سیاسی جماعتوں کو کھری کھری سنا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) معرف اداکار احسن خان انتشار  کی سیاست کیخلاف  کھل کر بول پڑے ، سیاسی جماعتوں کو کھری کھری سنا دیں  ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ پی ٹی آئی کو ہٹانا تھا تو ساری جماعتیں ایک ہوگئی تھیں، یہی جماعتیں جب اقتدار میں ہوتی ہیں تو کبھی ان میں اتفاق نہیں نظر آتا، انتخابی مہم دیکھیں تو جو کچھ عرصہ پہلے ساتھ چل رہے تھے وہی ایک دوسرے کی برائیاں کرنا شروع ہوگئے ہیں، اس طرح یہ لوگوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں، جماعتیں اقتدار میں ہوں یا کوئی دوسرا اقتدار میں ہو ملک میں انتشار پھیلا کر رکھتی ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے دوسرے کو سانس نہیں لینے دینا، وہ کچھ کرتا ہے تو اس پر تنقید کرنا ہے، تمام سیاسی جماعتوں میں کم از کم ملک کو آگے لے جانے پر اتفاق ہونا چاہیے۔ وہ نجی ٹی وی پر چلنے والی ”الیکشن 2024ء کی نشریات“ میں میزبان حامد میر اور محمد جنید سے گفتگو کر رہے تھے ۔  خصوصی نشریات میں تجزیہ کار حامد میر،شاہ زیب خانزادہ ،سلیم صافی ،محمل سرفراز  اورسہیل وڑائچ نے بھی اظہار خیال کیا۔