نوازشریف نے این اے 127 میں دورے کے دوران وکٹری کا نشان بنا دیا 

نوازشریف نے این اے 127 میں دورے کے دوران وکٹری کا نشان بنا دیا 
نوازشریف نے این اے 127 میں دورے کے دوران وکٹری کا نشان بنا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف نے لاہور کے حلقہ NA 128 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کے بعد وہ عطا تارڑ کے انتخابی حلقے NA 127 پہنچے جہاں انہوں نے امیدوار کا ہاتھ پکڑ کر ہوا میں بلند کیا اور وکٹری کا نشان بنایا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے مریم نواز کے ہمراہ جب NA 128 میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے تو اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ مسلم لیگ ن نے آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت اس حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا بلکہ عون چوہدری کی حمایت کی ۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد نوازشریف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، ملک میں ایک پارٹی کی اکثیریت حکومت ضروری ہے ، الیکشن میں ایک جماعت کو مکمل مینڈیٹ ملنا چاہیے ،قربانیاں دے کر یہ دن دیکھ رہے ہیں، عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ دیں، پاکستان کے لوگ خوشحال زندگی بسر کریں گے ، کچھ لوگوں نے آ کر خوشحالی کے خواب کو بکھیر کر رکھ دیا ۔

انہوں نے کہا کہ مریم نوازنے برے وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور بھر پور کام کیا، ان کی جدوجہد میں کوئی شک نہیں ہے ، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے جیلیں کاٹی ہیں، شہبازشریف کی پارٹی کیلئے بے پنا ہ خدمات ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ بدتمیزی اور بدتہذہبی کے کلچر کو ختم کرنا ہو گا۔