صبح سستی تھی مگر اب ٹرن آؤٹ اچھا ہے: حمزہ شہباز

صبح سستی تھی مگر اب ٹرن آؤٹ اچھا ہے: حمزہ شہباز
صبح سستی تھی مگر اب ٹرن آؤٹ اچھا ہے: حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ صبح سستی تھی مگر اب ٹرن آؤٹ اچھا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ مسلم لیگ (ن) کو سادہ اکثریت ملے گی، اگر کوئی دوسری صورت حال ہوتی ہے تو مشاورت سے کام لیا جائےگا۔ وقت کا پہیہ گھومتا رہتا ہے۔ 2018 میں نوازشریف اور مریم نواز جیل میں تھے مگر میں کسی بھی انتقامی کارروائی کے خلاف ہوں۔

انہوں نے کہا جس نے کرپشن کی اسے سزا ملنی چاہیے، جتنا اچھا ٹرن آؤٹ ہو گا اتنا ہی اچھا ہے۔