اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن حکام نے کہاہے کہ ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی تجویز زیرغور نہیں، ووٹنگ کا وقت شام 5بجے تک برقرار رہے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ کا عمل مقررہ وقت پر شام 5بجے ختم ہو جائے گا،تمام پولنگ سٹیشنز کے دروازے شام 5بجے بند کر دیئے جائیں گے،5بجے تک پولنگ سٹیشن کے احاطہ میں موجود افراد ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج 6بجے کے بعد نشر ہو سکیں گے،حکام کا کہناتھا کہ 55شکایات موصول ہو چکی ہیں 45کو حل کر لیا گیاہے۔