پولنگ کا عمل بروقت شروع ، انتظامات سے مطمئن ہیں،چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ پولنگ کا عمل بروقت شروع ہوا،الیکشن کے انتظامات سے مطمئن ہیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں سکندر سلطان راجہ نے کہاکہ پولنگ سٹیشن اور دیگر تفصیلات 8300کے ذریعے فراہم کردی تھیں،انتخابی عمل پرامن طریقے سے جاری ہے، چھوٹے چھوٹے مسائل کہیں نہ کہیں سے آتے رہتے ہیں،ہماری ٹیم نے تمام مسائل کو حل کیا۔