عام انتخابات کا پہلاغیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا

عام انتخابات کا پہلاغیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا
عام انتخابات کا پہلاغیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات 2024 کا پہلا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق  این اے  155 میں سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین 132 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں،دوسرے نمبر پر امیدوار لیگی امیدوارصدیق خان بلوچ  ہیں جن کو 98  ووٹ ملے ہیں، تیسرے نمبر پر راؤ قاسم انور  ہیں جن کو 15 ووٹ ملے ہیں۔
این اے 155 میں کل 369 پولنگ سٹیشنز موجود ہیں،جن میں ایک پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی غیرسرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہا، پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملے نے ذمے داریاں سنبھالیں، پولنگ ایجنٹس کو خالی بیلٹ باکس دکھا کر سیل کر دیے گئے، ووٹرز پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ 

ملک بھر میں 16 ہزار 766 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے، حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں کے باہر فوج تعینات کی گئی۔ 

پنجاب میں 5 ہزار 624 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیے گئے جن پر فی پولنگ اسٹیشن پر 5 اہلکار موجود تھے جبکہ سندھ میں 4 ہزار 430 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے، یہاں فی پولنگ اسٹیشن پر 8 اہلکار تعینات کیے گئے۔ 

خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 265 حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 9 اہلکار فی پولنگ اسٹیشن پر تعینات کیے گئے جبکہ بلوچستان میں 1047 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں میں ہر پولنگ اسٹیشن پر 9 اہلکار تعینات کیے گئے۔