نائیجیریا میں شادی کی تقریب سے واپس آنیوالی 53خواتین کو اغواء کر لیا گیا

نائیجیریا میں شادی کی تقریب سے واپس آنیوالی 53خواتین کو اغواء کر لیا گیا
نائیجیریا میں شادی کی تقریب سے واپس آنیوالی 53خواتین کو اغواء کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک)نائیجیریا کے صوبہ کانو میں شادی کی تقریب سے واپس آنیوالی 53خواتین کو اغواء کر نے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ خبر رساں ادارے" آئی این پی "  کے مطابق صوبہ کانو کے کمشنر برائے داخلہ سلامتی نصیرو معازنے بتایا کہ داماری گاؤں میں شادی سے واپس لوٹتے افراد پر مسلح حملہ کیا گیا،حملے کے دوران ان افراد میں موجود 53خواتین کو اغوا ءکر لیا گیا ۔کانو کے پولیس ترجمان ابوبکر علیو نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں بھیج دیا گیا  ہےاور مغویوں کی بازیابی کے لئے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔