این اے 242 کراچی کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال پہلےنمبر پر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے حلقے این اے 242 کراچی کے 3 پولنگ سٹیشنز سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت ایم کیو ایم کے امیدوار مصطفیٰ کمال 1137 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، پی پی امیدوار قادر مندوخیل 687 ووٹ لے کر ان سے پیچھے ہیں۔