حلقہ این اے119، مریم نواز کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شہزاد فاروق پر برتری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے حلقہ این اے 119 (NA-119) سے نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
جیو نیوز کے مطابق این اے 119 لاہور سے ن لیگ کی امیدوار مریم نواز 4131ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 3295 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
خیال رہے کہ اوپر دیئے گئے تمام نتائج غیر حتمی و غیر سرکاری ہیں۔