این اے 241کراچی کا غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ خرم شیر زمان آگے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے حلقے این اے 241 (NA241) سے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارخرم شیرزمان1083ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے فاروق ستار408ووٹ لے کران سے پیچھے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہا، ملک بھر میں 16 ہزار 766 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے، حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں کے باہر فوج تعینات کی گئی۔
ملک بھر میں 16 ہزار 766 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے، حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں کے باہر فوج تعینات کی گئی۔