جماعت اسلامی نے کراچی میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا، حافظ نعیم الرحمان کا ویڈیو پیغام جاری

جماعت اسلامی نے کراچی میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا، حافظ نعیم الرحمان کا ...
جماعت اسلامی نے کراچی میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا، حافظ نعیم الرحمان کا ویڈیو پیغام جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ویڈیو بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں ایک مرتبہ پھر سے ایم کیو ایم کو قبضہ کرنے کے لیے کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ پورا دن بہترین پولنگ ہوتی رہی لیکن شام کے وقت ایم کیو ایم کے لوگ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہو کر قبضہ کر رہے ہیں۔